
لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب تھانہ نولکھا کی حدود سے سی آئی ڈی نے چھاپہ مارکر گیارہ مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق اطلاع ملنے پر سی آئی ڈی پولیس نے رات گئے ایک ہوٹل پر چھاپہ مارا گیارہ مبینہ دہشتگردوں میں سے چار دہشتگرد ملک میں ہونے والی دہشتگردی کی واداتوں میں ملوث اور انتہائی مطلوب بتائے گئے جنھیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
