
نجی شعبے کے اشتراک سے لاہور اور کراچی کے درمیان شالیمار ایکسپریس ٹرین کا افتتاح آج کیا جا رہا ہے۔ ٹرین کی افتتاحی تقریب لاہور میں ہو رہی ہے جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور ہوں گے۔
شالیمار ایکسپریس اپنی باقاعدہ سروس کا آغاز کل سے کرے گی۔ نجی کمپنی کے ڈائریکٹر شفاعت علی کے مطابق ٹرین صبح چھ بجے روانہ ہو کر اسی رات بارہ بجے منزل پر پہنچے گی۔
