
لاہور کے علاقے شاد باغ میں عمارت منہدم ہونے سے تین افراد ملبے تلے دب گئے ، آخری اطلاعات تک امدادی ٹیموں نے ملبے سے چار افراد کو بے ہوش حالت میں نکال لیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقے شاد باغ میں تین زیر تعمیر منزلہ عمارت اس وقت گر گئی جب وہاں مزدور کام کر رہے تھے ۔ فوری طور پر عمارت کے منہدم ہونے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی۔
