
لاہور میں غیرت کے نام پر نوجوان نے والدہ اور بہن کو قتل کر دیا۔ کاہنہ کے علاقے میں عابد نے 22 سالہ بہن عائشہ اور 50سالہ والدہ ارشاد پر فائرنگ کی۔
والدہ تو موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ عائشہ کو زخمی حالت میں جنرل اسپتال لایاگیا ۔ جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
