
لاہور میں والٹن روڈ پر پیپر فیکٹری میں آگ لگ گئی جس سے بہت بڑی تعداد میں وہاں پر موجود کاغذ جل کر خاکستر ہوگیا۔ آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث ریسکیوٹیموں نے تین گھنٹے کی کارروائی کے بعد آگ پر قابو پایا۔ تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
