
لاہور میں بادامی باغ کے قریب دو مسافر ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں ایک مسافر اور اور خیبر میل ایکسپریس کا فائرمین شامل ہے جبکہ خیبر میل کا ڈرائیور بھی شدید زخمی ہے۔ ریلوے حکام نے واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
