
لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ میں شہری کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ فاضل عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سی این جی اسٹیشنز کی بندش حکومت کی درست پالیسی ہے۔
سی این جی اسٹیشنز کی بندش نہ کی جاتی تو گھریلو صارفین کو گیس نہ ملتی۔ گیس پر گھریلو صارفین کا پہلا حق ہے۔
