
لب پہ نعت حبیبِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چاہیے
کچھ نہیں ، کچھ نہیں ، ما سوا چاہیے
دید کو ان کی چشمِ رسا چاہیے
زہد و تقویٰ سے کچھ ماورا چاہیے
ہم کو نعتِ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سلیقہ کہاں؟
بس وسیلے کو اک واسطہ چاہیے
دل پریشان ہے ہجر میں ، یا خدا
خواب میں روضۂ مصطفی چاہیے
زاہدوں کو مبارک ہوں حور و ملک
ہم کو دیدِ رسولِ خدا چاہیے
جام کبر و ریا توڑ ڈالو صبا
گرمئے عشق و مہرو وفا چاہیے
لب پہ نعت حبیبِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چاہیے
کچھ نہیں ، کچھ نہیں ، ما سوا چاہیے
نعت خواں : کامران غنی صبا
