
لندن کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ماضی کی نامور اداکارہ و ہدایتکارہ شمیم آراءکی طبیعت سنبھل نہ سکی ۔ انکے صاحبزادے سلمان نے ٹیلیفون پر بتایا کہ انکی والدہ کی طبیعت میں تاحال کوئی بہتری نہیں آئی اور وہ کومے کی حالت ہی میں ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ میری انکے پرستاروں سے اپیل ہے وہ انکی جلد صحتیابی کے لئے دعا کریں۔
