Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

لوڈ شیڈنگ یا عذابِ مسلسل

May 16, 2012May 16, 2012 0 1 min read
Rifat mazhar
Rifat mazhar
Rifat mazhar

شب بیداری صوفیوں اور اللہ کے مقرّب بندوں کو بہت مرغوب ہے اور شب بیدارتو ہم بھی ہیں لیکن ہماری شب بیداری کا سبب لوڈ شیڈنگ ہے جو ہماری عوامی حکومت کا قوم کے لئے تحفہ ہے ۔شدید گرمی اور حبس میں جب کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہتی ہے اور ہمارا ننھا مُنا یو پی ایس بھی احتجاجاََ ٹیں ٹیں کرنے لگتا ہے تو ہم کھولتے ہوئے خون اور تپتے ہوئے ذہن کے ساتھ دہشت گردی کے کئی منصوبے سوچنے لگتے ہیں لیکن ہر منصوبہ اپنی نا معقولیت کی بنا پر ابتدا ہی میں دم توڑ دیتا ہے ۔ پتہ نہیں کتنے منصوبے بنے اور بگڑے لیکن نہ تو ہم دہشت گرد بن سکے اور نہ ہی حکومت لوڈ شیڈنگ جیسی دہشت گردی سے باز آئی ۔

 

load shedding
load shedding

ہماری مجبوری تو یہ ہے کہ ہمارا طالبان سے بھی کوئی رابطہ نہی وگرنہ ان سے ہی کوئی دو چار گُر سیکھ لیتے ۔ویسے ہم نے اپنے تئیں یہ کوشش بھی کرکے دیکھ لی ۔ہوا یوں کہ ہم نے پچھلے دنوں ایک موٹے تازے ”مولوی صاحب” کو سرِ راہے روک کر پوچھا کہ کیا اس کا طالبان سے کوئی رابطہ ہے ؟۔اس ذاتِ شریف نے ہماری طرف دیکھا ،گھُورا اور دوڑ لگا دی ۔جب سے مولوی صاحب فرار ہوئے ہیں تب سے ہمیںیقین ہو چلاہے کہ امریکہ جھوٹا اور مکار ہے جو ”ایویں خواہ مخواہ ” ہمارے دینی مدارس پر افغانستان میں جنگجو بھیجنے کا الزام دھرتا ہے ۔ہیلری کلنٹن کہتی ہے کہ ایمن ا لظواہری پاکستان میں ہے ۔ہمارا اس ”پاکستانی ساس” سے بھی کوئی رابطہ نہیں وگرنہ اس سے ہی ایمن الظواہری کا پتہ پوچھ کر ان کے سامنے زانوئے تلمذ تہ کر دیتے۔ ISI والوں سے اس لئے پوچھنے کا رسک نہیں لیا جا سکتا کہ اس میں ہمارے ”غائب”ہو جانے کا قوی امکان ہے ۔اور جوں ہی ہماراشمار ”مسنگ پرسنز” میں ہوا میرے میاں نے قہقہے لگاتے ہوئے کہنا ہے کہ ”خس کم جہاںپاک” ۔

iftikhar chaudhry
iftikhar chaudhry

اگر اپنے چیف صاحب ہماری گُم شدگی کا از خود نوٹس لے بھی لیں تو کچھ فرق نہیں پڑے گا کہ پہلے گُمشدگان کون سے گھروں کو لوٹ آئے جو ہمارے واپس آنے کی اُمید ہو ۔ویسے بھی اپنے میاں کو ایسی غیر متوقع خوشی دینے کی میںہرگز روادار نہیں ۔ مختصر یہ کہ چاروں طرف سے مایوس ہو کر میں محض خون کے گھونٹ پینے پر اکتفا کرتی ہوںاور کمزور انسانوں کی متاعِ خاص یعنی ”مغلظات”سے بھی پرہیز کرتی ہوں کہ ہم ادبی لوگوں کو یہ بے ادبی زیب نہیں دیتی لیکن دل میں مغلظات کے کتنے سونامی جنم لیتے ہیں؟۔ نہیں بتا سکتی کیونکہ دلوں کے بھید تو صرف ربّ جانتا ہے اور ان رازوں میں بندوں کو شریک نہیں کیا جاتا ۔ بہرحال اس لوڈ شیڈنگ سے مجھ پر یہ تو عیاں ہو گیا کہ لوگ خود کُش بمبار کیوں اور کیسے بنتے ہیں۔ہم صرف ایک لوڈ شیڈنگ کے ہاتھوں مرنے مارنے کو تیار ہو گئے لیکن جن کے پورے کے پورے خاندان ڈرون کی نذر ہو جاتے ہیں وہ خود کُش بمبار نہیں تو کیا امن و آتشی کے پیا مبربنیں گے؟۔

 

gilani visit england
gilani visit england

دوسری طرف ہمارے سزا یافتہ وزیرِ اعظم صاحب ہمیں گرمی میں بلکتا چھوڑ کر خود لندن کی سیر کو نکل گئے ۔سُنا ہے کہ حکومتِ برطانیہ نے صرف چھ افراد کو دورے کی دعوت دی تھی لیکن ہمارے گیلانی صاحب 90 مریدین بھی ساتھ لے کر پہنچ گئے ۔شاید حکومتِ برطانیہ پر رعب شوب ڈالنا ہو گا ۔مریدین کے لئے برطانیہ کے مہنگے ترین ”چرچل ”ہوٹل میں 90 کمرے بُک کروائے گئے ہیں جن کا کرایہ دروغ بر گردنِ راوی چھ کروڑ اور دورے کے کُل اخراجات کا تخمینہ پچیس سے تیس کروڑ ہے ۔اگر ہمارے گدی نشین اس مجبور و مقہور قوم پر رحم فرماتے تو ان روپوں سے چھ سات دن کی بجلی کا بندوبست تو ہو ہی سکتا تھا۔ اگر ایسا ہو جاتاتو ہم بھی دہشت گردی کے منصوبے نہ بناتے ۔ لیکن کیا کریںکہ ہماری تو خاتونِ اوّل کو تو لندن کے مہنگے ترین سٹوروں سے کئی کئی لاکھ پونڈ کی خریداری کا شوق ہے ۔انہوں نے کہا ہو گا کہ ”شاہ جی”اب موقع ہے، اور ایسے موقعے بار بار ہاتھ نہیں لگا کرتے اس لئے جتنا ہاتھ مار سکتے ہیں مار لیں۔ اب کی بار کتنے لاکھ پونڈ کی خریداری ہو گی ؟۔مجھے تو پتہ نہیں لیکن ہماراجاسوس میڈیا سب پتہ لگا لے گا وہ کوئی CIA سے کم ہے؟۔

gilani visit england
gilani visit england

گیلانی صاحب کو انگلینڈ جیسے” غریب ”ملک میں جا کر اپنی توہین کروانے کی کیا ضرورت تھی؟دیکھیں ناں ! ان کے وزیرِ اعظم سے تو اتنا بھی نہ ہو سکا کہ گیلانی صاحب کے لئے الگ سے گاڑی منگوا لیتے ۔انہوں نے گیلانی صاحب کو اپنی گاڑی میں اپنے ساتھ بٹھایا اور جب باہر نکلے تو ٹریفک جام کی وجہ سے تقریباََ ایک گھنٹہ رش میں پھنسے رہے۔ہمارے گدی نشین سوچتے تو ہونگے کہ کن کنجوسوں سے پالا پڑ گیا ہے ۔کہاں پاکستان جیسا امیر ترین ملک جہاں وزیرِ اعظم ستّر ستّر گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ سفر کرتا ہے۔سفر سے کئی کئی گھنٹے پہلے وزیرِ اعظم کی سلامتی کی خاطر ٹریفک بند کر دی جاتی ہے ، عورتیں رکشوں میں بچے جنم دیتی ہیں اورہم بڑے فخر سے ان کا نام ”رکشہ خاں” رکھ دیتے ہیں۔ دوسری طرف کہاں یہ مفلس برطانیہ کہ ایک گاڑی ، دو وزرائے اعظم اور وہ بھی ٹریفک میں پھنسے ہوئے ۔ حکومتِ برطانیہ کو کم از کم اتنا تو احساس کرنا چاہیے تھا کہ ہمارے دبنگ وزیرِ اعظم ابھی تازہ تازہ سپریم کورٹ سے پھڈا ڈال کے آئے ہیں ۔

supreme court pakistan
supreme court pakistan

ہے کوئی دنیا میں ایسا دلیر وزیرِ اعظم جو اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کو جوتے کی نوک پہ رکھ کے غیر مُلکی دورے پر نکل جائے ؟۔ ”ان سا ہو تو سامنے آئے”۔ سچی بات ہے کہ گیلانی صاحب سے اتنی جُرأت اور ہمت کی توقع تو ہمیں بھی نہیں تھی ۔لیکن ہماری بے خبری کی انتہا دیکھیے کہ ہمیں اتنا بھی پتہ نہیں تھا کہ ہماری اعلیٰ عدلیہ تو سندھ کی ڈپٹی سپیکر محترمہ شہلا رضا کی تنخواہ دار ہے ۔انہوں نے فرمایا ”یہ تنخواہ ہم سے لیتے ہیں او ر ہمیں ہی اخلاقیات کا درس دیتے ہیں ”۔واقعی ان کا غصے سے کھولنا بلکہ کھولتے چلے جانا بالکل بجا تھا کہ ، ایک تنخواہ دار کی اتنی جرأت؟۔ میں تو خود بھی اعلیٰ عدلیہ کی اس جرأت پر بھری بیٹھی تھی لیکن میری ایک جاننے والی نے یہ بتلا کر مجھے ورطۂ حیرت میں ڈال دیا کہ تنخواہ دار تو شہلا رضا بھی ہے بلکہ وزیرِ اعظم سمیت سارے وزیر مشیر اور اراکینَ پارلیمنٹ بھی اور جن سے عدلیہ تنخواہ لیتی ہے انہی سے شہلا رضااور دیگر اصحاب کو بھی ملتی ہے ۔ میں نے پوچھا ”انہیںتنخواہ کون دیتا ہے”؟۔جواب ملا ”قومی خزانہ جسے عوام کی نس نس سے خون نچوڑ کر بھرنے کی کوشش کی جاتی ہے ” ۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ پسینہ لوڈ شیڈنگ نکال لیتی ہے اور خون قومی خزانہ۔باقی بچے ہم جو ہمیشہ گنگناتے رہتے ہیں کہ ”ہم زندہ قوم ہیں”۔ کچھ افلاطونی دانشور اس مصرعے کی تشریح یوں کرتے ہیں کہ ہمارے اندر خونِ گرم کی لہریں موجزن ہیں اور کچھ نہ کچھ کر گزرنے کی تڑپ بھی ۔یہ ادب نا شناس بھلا کیا جانیں کہ اس کا مطلب تو یہ ہے کہ اتنی ذلتوں اور رُسوائیوں کے باوجود بھی ہم میں زندگی کی رمق ابھی باقی ہے۔کتنے ڈھیٹ ہیں ہم۔
تحریر: پروفیسررفعت مظہر
prof_riffat_mazhar@hotmail.com

Share this:
Tags:
gilani iftikhar muhammad chaudhry lod shading حکومت طالبان لوڈ شیڈنگ
colombia bomb blast
Previous Post کولمبیا میں بم دھماکہ، 5 افراد ہلاک،25 زخمی ہو گئے
Next Post نیٹو سپلائی پر خطے کا مفاد مدنظر رکھنا چاہیے۔ وزیر اعظم گیلانی
Gilani

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close