
طرابلس (جیوڈیسک) لیبیا کے صوبے صبا میں باغیوں کی ایئر بیس پر شدید فائرنگ، راکٹوں اور بموں سے حملوں کے بعد فوج کو الرٹ کر دیا گیا۔
صبا صوبہ میں باغیوں نے دوسرے روز بھی ایئر بیس پر شدید فائرنگ کرتے ہوئے راکٹوں اور بموں سے حملہ کر دیا۔
حملے کے بعد حکومت نے فوری طور پر فوج کو الرٹ کر دیا۔ لیبیا کی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شدید بمباری کرتے ہوئے باغیوں کے حملے کو ناکام کر دیا۔
لیبیا کے صدر کا کہنا تھا فوج کو بغاوت کچلنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کا کنٹرول پھر حاصل کر لیا ہے۔
