
وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہیکہ کراچی میں ٹارگٹ کلرز کی طرح لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن کیا جائیگا ۔ کراچی میں بلڈرزسے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نیکہاکہ شہر میں چالیس ہزار ایکڑ زمین پر لینڈ مافیا قابض ہے ۔ لینڈ مافیا کے خلاف حکمت عملی تیار کرلی ہے ۔تین سے چار روز میں ٹارگٹ کلرز کے خلاف آپریشن کیا جائیگا ۔
