گجرات (جی پی آئی) لین دین کے تنازعہ پر خاتون سمیت دو افراد قتل دو شدید زخمی ایک کی حالت تشویشناک ،تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کی پولیس چوکی گرین ٹائون کے علاقہ شاہ جہانگیر روڈ محلہ اچادارا کے رہائشی شہزاد احمد عرف شادا قصائی کی اپنے ہی محلے دار شہزاد احمد ولد غلام حسین سے کاروباری شراکت کی وجہ سے لین دین کا تنازعہ تھا کہ گزشتہ روز مقتول نے پیسوں کا مطالبہ کیا تو دونوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔
شہزاد عرف شادا نے چھریوں کے پے در پے وار کر کے 24سالہ شہزاد کو قتل کر دیا جبکہ ملزم کی 20سالہ بہن شبانہ چھڑوانے کے لیے آگے بڑی تو وہ بھی چھریوں کی زد میں آ کر جان گنواں بیٹھی جبکہ ملزم کی دوسری بہن اور ملز م شہزاد عرف شادا شدید زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ملزم کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے زخمیوں کو عزیز بھٹی ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے اور مقتولیں کی نعشیں بھی پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں پولیس مصروف تفتیش ہے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
