
نیو یارک: (جیو ڈیسک) پاپ میوزک کے مایہ ناز فنکار آ نجہانی گلوکار مائیکل جیکسن انتقال کر نے کے بعد بھی جہاں فا نی سے کوچ نہ کر سکے۔ اٹھا ئیس سال میں پہلی مر تبہ مائیکل جیکسن کے بھائی ۔ جرمائین ،مارلون ،جیکی اور ٹی ٹو نیو یارک کے اپالو ہوٹل میں پاپ موسیقی کا جا دو جگا کرمائیکل جیکسن کی یاد تازہ کریں گے۔
مائیکل جیکسن کی موت کے تین سال بعد جیکسن کے چاروں بھائی پاپ موسیقی کی دنیا میں مائیکل جیکسن کی کمی کو پورا کر یں گے۔ مائیکل جیکسن کے بھائیوں کا کہنا ہے کہ وہ مائیکل کی جگہ تو نہیں لے سکتے لیکن مداحوں کی امیدوں پرپورااترنے کی کوشش کریں گے۔
