
کراچی: (جیو ڈیسک) شازیہ مری اور ماروی راشدی کے درمیان کل سندھ اسمبلی میں شروع ہونے والی لفظوں کی جنگ آج بھی جاری ہے۔ وزیر اطلاعات سندھ شازیہ مری نے کہا ہے کہ ماروی راشدی نے اجلاس میں غیرمہذب زبان استعمال کی۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں اپوا کالج میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
