
ماسکو (جیوڈیسک) ماسکو میں برفباری دوسرے روز بھی جاری رہی جس نے معمولات زندگی کو درہم برہم کر دیا۔ روس میں رواں موسم سرما کا آغاز زبردست برفباری سے ہوا ہے اب تک ماسکو اور اسکے گرد و نواح میں سینتیس سینٹی میٹر برف پڑچکی ہے۔سڑکوں سے برف ہٹانے کے لئے بارہ ہزار مشینیں کام کر رہی ہیں مگر مسلسل برفباری کے باعث صفائی میں مشکل پیش آ رہی ہے۔برف کی وجہ سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوا ہیاور پھسلن سے حادثات ہو رہے ہیں۔
