
جرمن صدر کرسٹیان وولف نے ہوم لون اسکینڈل سامنے آنے کے بعد استعفی دے دیا ہے۔ استغاثہ کے وکلا نے پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا تھا کہ جرمن صدر کو حاصل استثنی واپس لیا جائے۔
جرمن صدر اس مطالبے کے بعد خود ہی مستعفی ہوگئے۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ جرمن عوام کا اعتماد ان پر کم ہوا ہے جس کے بعد وہ اس عہدے پر رہنا ممکن نہیں ہے۔
