
اطلاعات کے مطابق صوبہ خیبر پختو نخواہ کے ضلع مانسہرہ کے قریب ہفتہ کی صبح پولیس کی ایک گاڑی کے قریب بم دھما کا ہوا ہے جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ طور غر کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکاروں کی ایک گاڑی اہلکاروں کو تربیت کے لیے لے کر جارہی تھی کہ سڑک میں نصب بم پھٹنے سے یہ تباہ ہو گئی۔
