
مانچسٹر میں نامعلوم افراد نے سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا پرسلاخ سے حملہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق مانچسٹر میں ایک تقریب سے خطاب کے بعد ذوالفقار مرزا واپس جارہے تھے اور جب وہ گاڑی میں داخل ہورہے تھے تو چند نامعلوم افراد نے ان پر لوہے کی سلاخ سے حملہ کر دیا، تاہم وہ حملے میں بال بال محفوظ رہے ہیں۔
