
وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ انہیں اپنے قتل کا خدشہ ہے اور اگر انہیں جان سے مارا گیا تو ان کا بیٹا قاتلوں کوکیفر کردار تک پہنچوائے گا۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے این آر او کے معاملہ پر مسلم لیگ ن کے کردار پر بھی شدید تنقید کی اور پنڈورا بکس کھولنے کا اعلان کیا۔
