Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

مجھے یقین ہے

February 19, 2014February 19, 2014 0 1 min read
Prof. Riffat Mazhar
Bilawal Zardari
Bilawal Zardari

میں نے ابھی تک اَمن کی فاختہ کو مُنہ میں زیتون کی شاخ دبائے محوِ پرواز تو نہیں دیکھا پھر بھی مجھے یقین ہے کہ بہار آفریں موسم قریب آلگا ہے۔ میرے یقیں کا محور، مرکزی اور صوبائی حکومتوں کی بے لَوث کارکردگی اور شبانہ روز محنت ہے۔ اگر ایک طرف نوجوان بلاول زرداری نے موہنجو داڑو سے سندھ کی پانچ ہزار سالہ بوڑھی ثقافت کو کھود کر نکال باہر کیا ہے تو دوسری طرف حمزہ شہباز جیسے جوان کی سرپرستی میں ہمارے اُنتیس ہزار سے زیادہ نوجوانوں نے شدید بارش اور ژالہ باری کے باوجود سب سے بڑا انسانی پرچم بنا کر گینیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام لکھوا لیا ہے۔ پاکستانی نوجوانوں نے سابقہ (مشرقی) پاکستانی نوجوانوں سے یہ ریکارڈ چھین کر دسمبر 1971ء کے سکوتِ ڈھاکہ کا بدلہ چکا دیا۔

اور یہ بھی ثابت کر دیا کہ مشرقی پاکستان اگر بنگلہ دیش نہ بنتا تو آج بنگلہ دیشی نوجوانوں کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا ۔خیبرپختونخواہ میں سونامی امریکیوں کا راستہ روکے کھڑی ہے اور تِلملاتے امریکی اُس کا ”کَکھ” نہیں بگاڑسکتے ۔جتنے طویل عرصے سے ”سونامیے” نیٹو سپلائی روکے ہوئے ہیں وہ بھی ایک عالمی ریکارڈ ہے ۔تحریکِ انصاف کو چاہیے کہ وہ اپنی اولین فُرصت میں گینیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ سے رجوع کریں ۔بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک کی گرفت اتنی مضبوط ہے کہ اب وہاں راوی چین ہی چین لکھتا ہے ۔اگر بی آر اے ، ہزارہ کمیونٹی کے زائرین کو شہید کرتی ، ریلوے ٹریک دھماکے سے اُڑاتی اور گیس کی پائپ لائینوں کو تباہ کرتی رہتی ہے تو اِس میں ڈاکٹر عبدالمالک صاحب کا کوئی قصور نہیں کیونکہ ”کَلّی کَلّی جِند، دُکھ لَکھ تے کروڑ” کے مصداق شریف النفس ڈاکٹر عبدالمالک اکیلے کِس کِس کے دانت کھٹے کر سکتے ہیں؟۔

لیکن اتنا ضرور ہے کہ وہ احتجاج کرنے والوں کے ساتھ خود بھی دَھرنا دے کر بیٹھ جاتے ہیں۔ اُمیدِ واثق ہے کہ بی آر اے ڈاکٹر صاحب کے ”شریفانہ احتجاج” پر صدقے واری جاتے ہوئے خود ہی ہتھیار پھینک دے گی اور وہ کام جو طاقت سے نہیں ہو سکا ”شرافت” سے پایۂ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔ شرافت کا دامن تو خیر ہماری مرکزی حکومت نے بھی بڑی مضبوطی سے پکڑ رکھا ہے لیکن مقابل میں طالبان کچھ ”اَکھڑ” واقع ہوئے ہیں ۔وہ دھماکوں کی ذمہ داری بھی قبول کرتے ہیں اور ساتھ ہی جنگ بندی کا عندیہ بھی دے دیتے ہیں ۔اُنہوں نے ایف سی کے 23 مغوی اہلکاروں کو شہید کرکے یہ کہا ہے کہ وہ اگلے 24 گھنٹوں میں جنگ بندی کا اعلان کر سکتے ہیں بشرطیکہ جنوبی وزیرستان سے فوج واپس چلی جائے ۔محترم عمران خاں تو یہی چاہتے ہیں کہ فوج کا انخلاء ہو تاکہ طالبان بھی ہتھیار پھینک دیں لیکن وزیرِ اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے منافی کسی مطالبے پر غور نہیں ہو گا ۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ امن مذاکرات کی کامیابی کے لیے وہ جائز اور مناسب اقدامات کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ پتہ نہیں فوج کے انخلاء کا مطالبہ جائز ہے یا نا جائز لیکن مولانا سمیع الحق نے یہ کہہ دیا ہے کہ قوم ایک دو روز میں خوشخبری سُنے گی اِس لیے اچھّے کی اُمید ہی رکھنی چاہیے۔

Punjab Youth Festival
Punjab Youth Festival

اِس تمام تر حکومتی تگ و دَو کے بعد بھی اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ حالات بہتری کی طرف نہیں جا رہے تو وہ فاترالعقل ہے۔ پنجاب یوتھ فیسٹیول اور ”سندھی ثقافت” کی تابناک کامیابی کے بعد مجھے تو یقین ہو چلا ہے کہ اب امریکی ریشہ دوانیاں بھی بند ہو جائیں گی ، معیشت کا پہیہ بھی چلنے لگے گا، کرپشن اور مہنگائی کا خاتمہ بھی ہو جائے گا ، قبضہ گروپ بھتہ مافیہ ٹارگٹ کلرز بھی اپنے بلوں میں گھُس جائیں گے، آمر مشرف کو قرار واقعی سزا بھی مل جائے گی، ڈالر بھی پچاس روپے کی سطح تک پہنچ ہی جائے گا اور بم دھماکے، خود کش حملے تو ختم ہونے ہی والے ہیں۔ کوئی اور یقین کرے نہ کرے مجھے تو بہرحال یقین ہے اور اِ س یقین کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اب ہماری اسمبلیوں میں مفلس و نادار لوگ بھی منتخب ہو کر پہنچنے لگے ہیں۔ ہم تو یہی سمجھ بیٹھے تھے کہ اسمبلیوں میں ”ہم جیسوں” کی کوئی گنجائش نہیں لیکن اللہ بھلا کرے وزیرِ خزانہ جناب اسحاق ڈار کا جنہوں نے تمام تر مخالفت کے باوجود اراکینِ اسمبلی کی ٹیکس ڈائریکٹری شائع کرکے نئی تاریخ رقم کر دی جس سے ہمیں بھی پتہ چل گیا کہ ہماری اسمبلیوں میں بیٹھے اراکین بیچارے تو ”نانِ جویں” کے بھی محتاج ہیں اور ہم ”ایویں خوامخواہ” اُن پر گرجتے برستے رہے۔

اِس تاریخی ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق قومی اسمبلی کے 319 میں سے 315 ارکانِ پارلیمنٹ کے پاس کار، بینک اکاؤنٹ ، زیورات اور شیئرز نامی کوئی چیز نہیں۔ پنجاب اسمبلی کے 345 ارکان اور خیبر پختونخواہ کی18خواتین ارکان کے پاس نقدی ہے نہ جیولری۔ 100 میں سے 86 سینیٹرز بیچارے بھی ”بے” کار ہیں اور اُن کے پاس بھی بینک اکاؤنٹ، زیورات اور شیئرز کی مَد میں ”کَکھ” نہیں۔ 152 ارکانِ سندھ اسمبلی کے اثاثے ”کھودا پہاڑ، نکلا چوہا” کے مصداق چھ لاکھ سے بھی کَم نکلے اور ہمارے 100 ارکانِ پارلیمنٹ تو ایسے ہیں جو نا دہندہ ہیں ۔ جن ارکان کو ہم ارب کھرب پَتی سمجھتے تھے وہ بھی بس ”ایویں ای” نکلے اور محض چند ہزار روپے ٹیکس ہی دے سکے۔ اِس تاریخی ٹیکس ڈائرکٹری میں لکھا تو اور بھی بہت کچھ ہے لیکن کالم میں اتنی گنجائش نہیں اِس لیے یہیں تک محدود رہتے ہوئے عرض ہے کہ جس ملک کی اسمبلیوں میں اتنے ”عام آدمی” بیٹھے ہوں اُس ملک کو ترقی کرنے سے کوئی نہیںروک سکتا کیونکہ مفلس کا درد آشنا کوئی مفلس ہی ہو سکتا ہے اور ہماری اسمبلیوں میں تو مفلسوں کا ”مینا بازار” لگا ہوا ہے۔

جب ارکانِ اسمبلی پیدل، رکشوں، سائیکل رکشوں، ویگنوں اور بسوں میں دھکے کھاتے اسمبلیوں میں پہنچتے ہونگے تو کیا اُنہیں قومی عُسرت کا خیال نہیں آتا ہو گا؟۔ ہم تو یہی سُنتے آئے ہیں کہ خواتین کو زیورات سے بے پناہ پیار ہوتا ہے لیکن ہماری خواتین ارکان نے یہ ثابت کر دیا کہ اصل سکون تو ملک و قوم کی بے لَوث خدمت میں ہے، زیورات میں نہیں۔لیکن ہمارا ”شرارتی” الیکٹرانک میڈیا کسی کو چین سے رہنے نہیں دیتا اور کیمرے لے کر CIA کے ایجنٹوں کی طرح اسمبلیوں کے باہر گھات لگا کر بیٹھ جاتا ہے ۔ہمارے کیمرہ مینوں کی نظر اُن خواتین پر تو پڑتی نہیں جو پڑوسنوں سے اُدھار کپڑے مانگ کر اسمبلیوں میں آتی ہیں لیکن قوم کو گُمراہ کرنے کے لیے ”چمکارے مارتی” خواتین کو ضرور فوکس کرتے ہیں۔

یوں تو ہمارا الیکٹرانک میڈیا بہت تیز و طرار بنتا ہے لیکن اُسے اتنا بھی نہیں پتہ کہ اسمبلیوں میں آنے والی 90 فیصد سے زائد گاڑیاں” مانگے تانگے ”کی ہوتی ہیں یا کرائے کی۔سچی بات تو یہ ہے کہ اراکینِ اسمبلی کی اِس حالتِ زار کو دیکھ کر میرا جی لہو سے بھَر گیا ہے اور میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ایک ایسی NGO بناؤں گی جو ”اندر کھاتے” اِن مفلس ارکانِ اسمبلی کی مدد کرتی رہے۔ میں جانتی ہوں کہ مجھے NGO بناتے وقت بہت سی گھاٹیاں سَر کرنی ہونگی کیونکہ NGO’s بیرونی ممالک کی امداد کے سہارے چلتی ہیں اور میرا تو فی الحال کسی سے رابطہ نہیں۔ اگر زکواة، عطیات اور قُربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کا پروگرام بنایا تو مولوی حضرات کے ساتھ ساتھ محترم عمران خاں اور ایم کیو ایم والوں کی ناراضی کا خطرہ ہے ۔اِس کے باوجود بھی میں یہ کام ضرور کروں گی کیونکہ اسی میں ملک و قوم کا بھلا ہے اِس لیے ”مجھے یقیں ہے” کہ کامیابی میرے قدم چومے گی۔

Prof. Riffat Mazhar
Prof. Riffat Mazhar

تحریر: پروفیسررفعت مظہر ۔۔۔۔قلم درازیاں

Share this:
Tags:
Abdul Malik Bangladesh East Pakistan Protests احتجاج بلاول زرداری بنگلہ دیش عبدالمالک مشرقی پاکستان
Pakistan
Previous Post ایران کسی غلط فہمی کا شکار نہ ر ہے
Next Post حکومت اور طالبان کے مذاکرات
Sarwar Siddiqui

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close