Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

مجھ سے مانوس نہیں ہوتا ہے موبائل میرا

May 27, 2012May 27, 2012 0 1 min read
mobile
mobile
mobile

زندگی پُر فریب میں میرے کئی زر خرید اور ایک تحفے میں آیا ہوا موبائل فون مجھے داغِ مفارقت دے چکے ہیں۔ آخری موبائل سیٹ ابھی کئی مہینوں سے میری ملکیت میں شامل ہے لیکن اس کا خیال میں اپنے آپ سے زیادہ رکھنے کی جستجو میں رہتا ہوں، کبھی تکیے کہ نیچے، آفس میں دراز کے اندر، سفر کے دوران سامنے والے جیب میں۔ ہر آدھے گھنٹے کے بعد نقد نوٹوں کی کم اپنے ہینڈ سیٹ کی زیادہ خبر گیری میں رہتا ہوں تاکہ وہ چوروں، لٹیروں اور بدخواہوں سے بچ کر میرا نورِ نظر بنا رہے۔ اتنی حفاظت کرتے ہوئے جب میرے احباب کی نظر میری ان حرکتوں پر پڑتی ہے تو وہ بے ساختہ پوچھ بیٹھتے ہیں کہ آخر یہ ماجرا کیا ہے ؟اب ان کو کیا بتاؤں کہ میں کیوں اس قدر اس کی حفاظت کرتا ہوں کہ اگر خدانخواستہ یہ پھر مجھ سے بچھڑ گیا تو جیب میں پڑے نقدی کی خیر نہیں کیونکہ موبائل تو ایسا جیون ساتھی بن چکا ہے کہ ادھر غائب ہوا اور دوسری لینے کی فکر ذہن پر بارِ گراں پڑتی ہے۔

میرے موبائل فون کا سلسلہ کچھ لمحے کیلئے مؤخر کرتے ہوئے اس کی ایجاد کی طرف بڑھ کر آپ کے ذہن کے گوشے کو ایک بار پھر سے ترو تازہ کرتے ہوئے اس کی پہلے والی اہمیت کا اجاگر کرتے ہیں۔ایک زمانہ تھا جناب جب کبوتروں کے ذریعے پیغام رسانی کا کام انجام دیا جاتا تھا ۔ معشوق خط محبت انہی کبوتروںکے ذریعے ان کے گلے میں ڈال کر رختِ سفر پر بھیجا کرتے تھے۔ ایسا اس لئے کیا جاتا تھا کہ پہلے فاصلے زیادہ ہوا کرتے تھے اور ٹیکنالوجی کا فقدان تھا۔ اُس زمانے میں ہمارے رشتے بہت مضبوط ہوا کرتے تھے ، اور رابطے کا بڑا فقدان ہوا کرتا تھا۔ اب تو موجودہ زمانے میں رشتے اور رشتہ داریاں نہایت ہی کمزور ہیں اور رابطے تیز تر۔اور اتنا تیز کہ ہمیں ستاروں پر کمند ڈالنے میں دشواری کا سامنا ہے۔کیونکہ دورِ جدید کی یہ ایجاد جسے ہم موبائل کے نام سے جانتے ہیں اب ہر ایک ذی شعور، امیر، غریب، جوان، بوڑھے، عورت، مرد، بچے، حتیٰ کہ گداگر کی بھی یہ ضرورت بن چکی ہے۔

mobile
mobile

دنیا کا سب سے پہلا موبائل فون موٹرولا کمپنی نے بنایا تھا جب یہ بنایا گیا تو اس وقت کی ٹیکنالوجی کے حساب سے یہ ایک پروٹو ٹائب (اینالاگ) فون تھا۔ اور پھر موٹرولا کمپنی نے پہلا دستی ٹیلیفون بنایا ۔ انیس سو تراسی تک ایک موبائل فون کی قیمت لگ بھگ چار ہزار ڈالر بنتے تھے۔ (اس کی سچائی کا اندازہ کلی طور پر نہیں) ترقی کی رفتار کہاں تھمنے کا نام لیتا ہے وقت کے ساتھ موبائل فون کے سائز کو کم کرنے کی لگن جاری و ساری رہا اور پھر ایک ایسا اینالاگ فون تیار کیا گیا جو جیب میں سما سکے مگر پھر بھی وہ اس قابل نہیں ہو سکا۔ نوکیا کمپنی نے GSMٹیکنالوجی کا سیریز موبائل مارکیٹ میں متعارف کروایااس موبائل کا سائز ایک کریڈت کارڈ جتنا اور وزن صرف 185گرام تھا۔ اسی طرح موٹرولا کمپنی نے موٹرولا پاکٹ کلاسک کے ان سے اپنا ایک جدید ماڈل بھی متعارف کروایا۔ اس میں دنیا میں پہلی بار موبائل فون پر انٹر نیٹ کی سروس مہیا کی گئی جس میں خبریں حاصل کر سکتے تھے اور محدود فیچر کی ویب سائٹس تک رسائی کو بھی ممکن بنایا گیا تھا۔ موبائل کی صنعت میں ایک دور ایسا آیا کہ موبائل کی دنیا میں انقلاب برپا ہو گیا۔ اس کے استعمال کے نئے نئے طریقے نئے نئے ڈیوائس کے ذریعے متعارف کروایا گیا جس میں پورٹیبل میڈیا پلیئر، بلوٹوتھ،ویب برائوزر، کیمرہ، انفرا، گیمز اور دیگر شامل تھیں۔ اس کی نت نئی ایجادات کا سلسلہ تو آج تک جاری ہے اور یہ سلسلہ اب تک نہیں تھما ہے ۔ نئی ایجاد میں بلیک بیری موبائل سرِفہرست ہے۔

ماضی بعید میں معاشرے کی جو صورتحال موبائل کے استعمال کی تھی وہ موجودہ معاشرے سے یکسر جداگانہ ہے۔ اب تو موبائل کا یہ حال ہے کہ امیر تو امیر فقیروں کے پاس بھی اس ایجاد کی دھوم ہے۔ حالانکہ مہنگائی کا عفریت اس ملک کے عوام کو نگلنے کی تگ و دُو میں ہے ، آج بھی اس ملک میں جہاں سوئی سے لیکر فیول تک سب کی قیمت میں روزآنہ کی بنیاد پر اضافے کی شرح موجود ہے مگر پھر بھی ملک کے 99%لوگوں کے پاس موبائل کی سہولت دستیاب ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ کھانے کی دستیابی ہو نہ ہو موبائل فون کی دستیابی زندگی میں ضروری اور لازمی عنصر ہو گیا ہے۔

mobile
mobile

یہ موبائل کے منجملہ فوائد تھے مگر ہمارا عنوان تو ابھی باقی ہے کہ اس کی مانوسیت کا کیا ہوا تو میں یہاں ایک واقعے کا ذکر کرتا چلوں۔ ایک دن میں اپنے موٹر بائیک پر رواں دواں تھا کہ اچانک میری بائیک کا ٹائر پنچر ہوگیا اور میں وہیں سگنل کے قریب ہی پنچر والے کے پاس رُک گیا ، پنچر والا اپنے کام میں مگن ہوگیا اور میں ادھر اُدھر نظریں دوڑانے لگا کہ میری نظر ایک گداگر پر پڑی، موصوف نوکیا N9 موبائل کان سے لگائے کسی سے محو گفتگو تھا۔ جیسے ہی اس کی بات ختم ہوئی تو مجھ سے یہ پوچھے بغیر نہ رہا گیا کہ حضرت آپ کام تو گداگر کا کر رہے ہیں اور اتنا مہنگا سیٹ آپ کے زیرِ استعمال ہے ، آپ تو بھکاری لگ نہیں رہے صرف اس کے لباس میں ملبوس ہو۔ تو جناب اس کا جواب تھا کہ ایک اس سے بھی زیادہ قیمتی موبائل فون گھر والی کو لے کر دیا ہوا ہے، میں اسی سے محو کلام تھا۔ کاروبار چاہے کچھ بھی ہو صاحب! دل تو اپنا بھی ہے نا اس لئے اس دلِ ناتواں پر اتنے مہنگے موبائل کا وزن لاد لیا ہے۔ اتنا ہی سننا تھا کہ پنچر والے نے مجھے آواز دی کہ آجائیں جناب! آپ کی گاڑی کا پنچر لگ گیا ہے یہ آواز سنتے ہی میں نے اس گداگر سے قطعہ کلامی کرتے ہوئے وہاں سے رخصت ہو گیا۔

میں یہاں موبائل فون کے صارفین کوایک درس بھی دیتا چلوں کہ بھائی موٹر سائیکل یا کار کی سواری کے وقت اپنا موبائل فون کو استعمال نہ کریں ویسے تو مجھے قوی امید ہے کہ اس درس کا کوئی فائدہ ان کے استعمال کرنے والوں پر نہیں ہوگا۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ موٹر سائیکل یا پھر دراز قامت کار کو ایک ہاتھ سے ہی چلایا جا رہا ہوتا ہے اور دوسرے ہاتھ سے موبائل فون کان سے لگائے ہوئے ڈرائیونگ کے مزے لوٹنے میں مصروف ہوتے ہیں۔ویسے بھی اگر کسی کی زندگی کا وقت پورا ہو چکا ہے اور اندوہناک حادثہ پیش اانا ہے تو آ جائے گا جانے والا چلا جائے گا، اچھا ہے آخری وقت میں اپنے محبوب موبائل کو کان سے لگائے لگائے جانِ جاں آفریں کے سپرد ہو جائے۔

آیئے اب ذرا موبائل برادری پر کچھ غور و خوض کرتے ہیں۔ راقم کے خیال میں موبائل بھی آدمیت کی زندگی میں کسی درسگاہ سے کم نہیں۔ آپ سوچ رہے ہونگے کہ میری حیات تدریسی شعبے سے وابستگی میں گذری ہے اس لئے میں ہر چیز کو اسی نقطۂ نظر سے دیکھنے کا قائل ہو گیا ہوں۔ مگر آپ کچھ دیر کیلئے ہی سہی میری سوچ میں بس کر سوچیںپھر موافقت و مخالفت کا آپ سب کو اختیار ہوگا۔کیونکہ آدمی جب بھی موبائل خریدنے کا ارادہ کرتا ہے تو سب سے پہلے کیا دیکھتا ہے، ظاہر ہے اچھی کمپنی، اور نیا ماڈل،اس کے علاوہ اگر دیکھتا ہے تو مستند دکان جہاں ورانٹی ٹھیک طرح کلیم کیا جا سکے، یہی ہے اچھے خاندان ، اچھی نسل کی تلاش اور شکل و صورت، لیاقت اور صورت قابلیت کو ہم دیکھتے ہیں ، یہ بھی سوچنا ہوگا کہ خرچ کتنا پڑے گا ، اسی تناظر میں دو چار جگہ پر بات چیت کے بات ہی موبائل آپ کے دروازے تک پہنچتا ہے۔اب آپ کی پہلے دن سے ہی یہ ذمہ داری ہو جاتی ہے کہ اس کی غذائی ضروریات جس میں بیٹری، سِم فراہم کریں، پھر دوسرے تیسرے دن اس کو ایک خاص چارجر سے چارج کرکے اس کے باطنی اعضاء کو سرگرم رکھنا بھی آپ کی ذمہ داری و فرائض میں شامل ہے۔ ان چند باتوں کا خیال کرنا ہی آپ کے موبائل کی زندگی ہے تبھی جا کر کہیں موبائل اپنے فرائضِ منصبی میں کوتاہی کا ذمہ دار نہیں ہوگا ۔اسے باطنی گرمیوں سے مالا مال رکھیں گے تو ہی آپ کا موبائل اپنی ظاہری سرگرمیاں ترک کر دیتا ہے۔اس لئے مشورہ مفت ہے کہ اپنے موبائل کی نزاکت کا پوری طرح خیال رکھیں اور آپ کے موبائل کا آپ سے روٹھ جانے کا اندیشہ پیدا ہو سکتا ہے اور پھر آپ کفِ افسوس ملتے رہ جائیں گے۔اب آپ ہی فیصلہ کریں کہ موبائل کو اپنے آپ سے مانوس کرنے کیلئے اس کی نازبرداری، دلبری مذکورہ زندگی سے کچھ مشابہ ہے یا نہیں۔

اگر اب آپ کا موبائل گِر جائے تو بلا ضرورت فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ، کیونکہ اب تو این جی ٹی ، نیو یارک نے اس مسئلے کا حل بھی ڈھونڈ نکالا ہے۔ ایک امریکی موبائل ساز کمپنی نے ایک ایسا جدید موبائل فون متعارف کروا دیا ہے جس کو آپ دنیا کا مضبوط ترین موبائل فون تسلیم کر سکتے ہیں۔ XP3300اس ہینڈ سیٹ کی مضبوطی کا مظاہرہ گذشتہ دنوں کیا گیا ہے۔ اس موبائل ہینڈ سیٹ کو لگ بھگ 80فٹ کی بلندی سے نیچے پھینکا گیا جس کے بعد بھی یہ موبائل سیٹ اپنے درست حالت میں ملا بلکہ گفتگو کے دوران بھی اس میں کسی قسم کی خرابی کا ذکر نہیں۔ یہی نہیں بلکہ اس کی خوبصورت بناوٹ اور جدید خاصیت کو پرکھتے ہوئے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے اسے دنیا کا مضبوط ترین موبائل تسلیم کیا گیا ہے۔

موجودہ دور کے حالات تو آپ سب کے سامنے ہی ہے اس کی تفصیل کی ضرورت نہیں اس لیئے موبائل فون سیٹ کے حوالے سے اتنا بتانا اور اس پر عمل پیرا ہونا آپ کے ضروری ہے کہ خدانخواستہ اگر آپ کا موبائل فون گم یا چوری ہو جائے تو اس کی کمپلینٹ کرنا مت بھولیئے گا۔ صرف یہی نہیں آج کل جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے آپ اپنے گم یا چوری شدہ موبائل فون کو بالکل ناکارہ بھی کروانا چاہیں تو یہ بھی ممکن ہے اس کے لئے آپ کو تھوڑی توجہ دینے کی ضرورت ہوگی۔کچھ لوگ اس امر پر توجہ نہیں دیتے جس کی وجہ سے آگہی کے اس دور میں انہیں نقصان بھی اٹھا نا پڑتا ہے۔

cancer
cancer

آج موبائل فون کا استعمال دنیا بھر میں وبائی شکل اختیار کر گیا ہے اور اس کی جدید سہولیات سے خاص طور پر نوجوان طبقہ پیش پیش ہیں۔ اس معاملے میں ہمارا ملک بھی پیچھے نہیں ہے بلکہ ہو سکتا ہے کہ آئندہ آنے والے سالوں میں پاکستان موبائل استعمال کرنیوالے ملکوں میں اپنا نام سرِ فہرست کر لے گا۔ ماہرینِ صحت کی حقیقت پر مبنی رائے یہ ہے کہ موبائل فون ریڈیو فریکوئنسی خارج کرتا ہے جو اسے استعمال کرنے والوں کے لئے خطرۂ سرطان ہو سکتا ہے۔ امریکہ کی ایک تنظیم نے جس کا تعلق دماغی سرطان کے شعبہ سے ہے اس تحقیق کا بہت قریب سے مشاہدہ کرنے کے بعد صحت پر موبائل فون کے اثرات کے حوالے سے کہا ہے کہ گو کہ موبائل فون ہماری ضرورت ہے مگر اس کے استعمال میں احتیاطی تدابیر سے کام لینا چاہیئے تاکہ اس کے مضر اثرات سے بچا جا سکے۔ اس کمپنی کی طرف سے ایک تفصیلی رپورٹ بھی جاری کی گئی ہے اس کی چند ضروری اغراض و مقاصد پیشِ خدمت ہے۔ ” جب تک تحقیق کا قطعی رزلٹ نہیں آتا موبائل فون کا استعمال محدود ہی رکھا جائے۔ اور بچوں کو اس کا خاص پابند کیا جائے۔

کچھ حد تک موبائل فون کے حوالے سے تمام ضروری مسائل، ایجادات، سہولیات ، فائدے کو تحریری سند کے طور پر آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں۔ راقم کے ذہن و دماغ میں ویسے توابھی اس حوالے سے بہت مواد باقی ہے مگر لکھتے ہوئے مضمون کی طوالت کا احساس ہوا اور پھر کیا تھا الفاظ اگلتی ہوئی قلم کو رُکنے پر مجبور کر نا پڑا ۔ بہر حال اگر کوئی نئی تحقیق یا معلومات ،یا موبائل فون کے حوالے سے کوئی اوردلچسپ خبر جو آپ تک پہنچا نا لازمی ٹھہرا توآپ سے انشا ء اللہ دوبارہ رجوع کرنا اپنی خوش نصیبی تصور کروں گا۔

تحریر: محمد جاوید اقبال صدیقی
jawediqbal_1@yahoo.com
Phone: 0300-2799320

 

 

Share this:
Tags:
cancer company mobile phone زندگی لٹیروں موبائل
Indonesia
Previous Post انڈونیشیا : لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 8 افراد ہلاک
Next Post الجیریا: یونیورسٹی کنٹین میں گیس دھماکے سے 7 طالب علم ہلاک، 40 زخمی
Algeria

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close