کراچی: (اسٹاف رپورٹر) شہید رانی’دخترِ مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو آج بھی عوام’ کارکنان اور جیالوں کے دلوں میں زند ہیں ۔محترمہ شہیدکی قربانی کی بدولت آج پاکستان میں جمہوریت ہے۔محترمہ شہیدنے پوری زندگی پاکستان کی عوام کے مسائل کے خاتمے’مملکتِ خداداد سرزمینِ پاکستان کے استحکام اور ترقی کیلئے جددجہدکی۔بھٹوخاندان نے پاکستان کیلئے بے شمارقربانیاں دیں۔ان خیالات کا اظہار محترمہ شہید بے نظیربھٹو کی59ویں سالگرہ اورشہیدمنورسہروردی کی8ویں برسی کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے سنیئرنائب صدرجاویدشیخ’PS-123کے جنرل سیکریٹری اخترمہدی اورسیکریٹری انفارمیشن محمدرفیق میمن نے کارکنان سے خطاب کے دوران کیا۔محمدرفیق میمن نے مزیدکہا کہ شہیدباباذوالفقارعلی بھٹواورمحترمہ بے نظیربھٹو کے ویژن کومرتے دم تک چلاتے رہیں گے۔بھٹو شہیداورشہید رانی کا ویژن ہماری زندگی کا مشن ہے اور اس کو ہمیشہ جاری وساری رکھیں گے۔ اس موقع پرپیپلزپارٹی کے سنیئررہنما عمران احمد صدیقی’اکبراشرفی’سینئرکارکنان ابرارحسن کاشان’سلیم الدین’عدنان خان’اقبال بلوچ اور رضوان خان ودیگر بھی موجود تھے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
