گجرات: سٹیزن فرنٹ شہر گجرات کے صدر شیخ عرفان پرویز اور جنرل سیکرٹری خاور بشیر بٹ گولڑوی نے ظہور پیلس میں ممتاز سیاسی راہنما ترجمان ظہور پیلس محمد حنیف حیدری سے ملاقات کی انہوںنے موقع پر حنیف حیدری سے لوگوں کے مسائل حل کروائے ، سٹیزن فرنٹ شہر گجرات کے قائدین نے حنیف حیدری کی خدمات کو سراہا اور حق کہ حنیف حیدری چوہدری برادران کا فخر ہیں وہ ایک منجھے ہوئے زیرک ، متحرک سیاسی کارکن ہیں اور متحرک کارکن کسی بھی جماعت کا سرمایہ ہوتے ہیں ، سٹیزن فرنٹ شہر گجرات کے راہنمائوں نے اس بات پر خوشی اور حیرانگی کا اظہار کیا کہ انہوں نے تیرہ سال پرانے سوئی گیس کے مسائل بھی حل کروائے ، انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری برادران کو حنیف حیدری کی شکل میں اعلیٰ انتخاب پر سلام پیش کرتے ہیں ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
