گجرات:محمد ویلفیئر سوسائٹی لالہ موسیٰ کے زیر اہتمام 18واں سالانہ فری آئی کیمپ مورخہ 14مارچ سے 19مارچ تک نیازی کلینک جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ میں منعقد ہو گا ، ، جس میں علاقہ کے مسحق افراد کی آنکھوں کے اپریشن کر کے ان میں جدید کمپیوٹرائز و لینز لگائے جائیں گے ، جبکہ کیمپ میں آنکھوں کے علاج کے لئے داخل ہونے والے مستحق افراد کو مفت ادویات ، عینکیں ، اور کھانا فراہم کیا جائے گا ، اس سلسلہ میں محمد ویلفیئر سوسائٹی لالہ موسیٰ کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد ارشد النور نے بتایا کہ 18ویںسالانہ فری آئی کیمپ 14مارچ سے 17مارچ تک آئوٹ ڈور مریضوں کی آنکھوں کا چیک اپ کیا جائیگا ، جبکہ 15مارچ سے 19مارچ تک آنکھوں کے آپریشن کر کے ان میں لینز لگائے جائیں گے ، انہوں نے بتایا کہ حسب سابق کیمپ کے شرکاء کو مفت ادویات ، عینکیں ، کھانا اور ناشتہ بھی فراہم کیا جائیگا
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
