گجرات:عید میلاد النبی صلی اللہ و علیہ و سلمکے موقعہ پر ممتاز صنعت کار ٹھیکیدار اختر محمود رحمانی کی طرف سے اپنی رہائشگاہ گڑھی احمد آباد سیگل سرامکس میں محفل میلاد مصطفی صلی اللہ و علیہ و سلم کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ثناء خواں نے حضور صلی اللہ و علیہ و سلمکی عقیدت میں نعتوں کا نذرانہ عقیدت پیش کیا اس موقعہ پر ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ، ڈی سی او گجرات نوازش علی ، ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن حاجی ناصر محمود ، ایم پی اے حاجی عمران ظفر ، ٹی ایم اے افضل ملہی ، ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے شہباز نقوی نے خصوصی شرکت کی ، نقابت کے فرائض خاور بشیر بٹ نے سرانجام دئیے ، اس موقعہ پر ثناء اللہ بٹ ، شیخ ابرار سعید ، آفتاب احمد ایڈووکیٹ ، آفتاب احمد ایڈووکیٹ ، گلا پہلوان ، میر انور پہلوان ، حاجی عقیل احمد ، عمر اسلم ، ٹھیکیدار ارشد رحمانی سمیت دیگر ممتاز شخصیات شریک تھیں ، بعد ازاں شرکاء کو ناشتہ کرایا گیا۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
