گجرات (جی پی آئی)محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اہم اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او نوازش علی کی زیر صدارت ڈی سی او آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا ، جس میں EDOایجوکیشن محمد طاہر کاشف ، DEOسکینڈری امجد رحیم سڈل ، (EE)DEOقاضی محمد ایوب ، DEOزنانہ مس سیدہ عابدہ بانو ، EDO(F&P)چوہدری محمد اصغر ، ڈپٹی ڈی ای او چوہدری اورنگزیب ، چوہدری سکندر سعید نمائندہ حکومت پنجاب ، آغا عبداللہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکولز نے شرکت کی۔
اساتذہ نمائندگان کی طرف سے محمد انور بھٹی چیئرمین جائنٹ ایکشن کمیٹی سکول اینڈ کالجز ، چوہدری محمد سرفراز صدر پنجاب ٹیچرز یونین ، اختر شاہد صدر SES، چوہدری منیر حسین صدر سینئر سٹاف اور یاسین وڑائچ نے شرکت کی ، ڈی سی او نے اساتذہ کے تمام پروموشن کیسز اور ٹیچرز پیکجز کی منظوری دے دی اور اساتذہ کا درینہ مطالبہ پورا کر دیا ، 115مرد اساتذہ اور 70خواتین اساتذہ کو گریڈ 14میں PSTسے ESTاور 85(مرد )اساتذہ اور 62(خواتین ) اساتذہ کو گریڈ 16میں ESTسے SSTپروموشن دے دی گئیEST 99 (زنانہ ) کو سکیل نمبر 14سے 15اور EST40زنانہ کو سکیل 15سے سکیل 16، EST 92مردانہ کو سکیل 14سے سکیل 15،EST 40مردانہ کو سکیل 15سے سکیل 16ٹیچرز پیکج دیا گیا ہے ، علاوہ ازیں SST 10مردانہ کو سکیل 16سے سکیل 17اور SST 6مردانہ سکیل 17سے سکیل 18دے دیا گیا ہے ، جبکہ SST 6زنانہ کو سکیل 16سے سکیل 17اور SST 6زنانہ کو سکیل 17سے سکیل 18ٹیچرز پیکج دے دیا گیا ہے ، 397مردانہ /زنانہ اساتذہ کو سکیل 9سے سکیل 12اور سکیل 12سے سکیل14دے دیا گیا ہے۔
اسی طرح سے ضلع گجرات میں اساتذہ کی جو کافی دیر سے پروموشن رکی ہوئی تھی ، DCOنوازش علی اور ای ڈی او ایجوکیشن محمد طاہر کاشف کی کوششوں سے اور اساتذہ نمائندگان کے مثالی تعاون سے مکمل ہو گئی ہے ، اساتذہ نمائندگان محمد انور بھٹی چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی ، چوہدری محمد سرفراز صدر PTU، اختر شاہد صدر SES،چوہدری منیر حسین صدر سینئر سٹاف اور چوہدری یسٰین وڑائچ ، ساجد نت نائب صدر PTUنے DCOنوازش علی ، EDOایجوکیشن محمد طاہر کاشف ، امجد رحیم سڈل DEOسکینڈری ، قاضی محمد ایوب DEOایلیمنٹری ، سیدہ عابدہ بانو DEOزنانہ ، چوہدری اورنگزیب ڈپٹی DEO، آغا عبداللہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور چوہدری محمد انور سابق صدر SSAکا زبردست شکریہ ادا کیا ہے۔
