لالہ موسیٰ (جی پی آئی) محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرننگ گجرات نے لالہ موسیٰ کی ایک بار پھر اکھاڑ بچھاڑ کا ٹھیکہ دیدیا ، 16کروڑ کی سیوریج اسکیم راستے میں جبکہ لاکھوں روپے کی گلیوں نالیوں کو ایک بار پھر بنانے کے ٹینڈر ہو گئے ، کیمپنگ گرائونڈ سیوریج کے بااثر سیاسی ٹھیکیدار نے محکمے کی بات ماننے سے صاف انکار کر دیا ، تعمیر کرنے کیلئے کھو دی گئیں۔
سڑکوں سے عوام تنگ جبکہ سیوریج لائن بچھانے کے لیے ناقص پائپ جی ٹی روڈ پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے ، ایکسین پبلک ہیلتھ گجرات نے رابطہ کرنے پر کال وصول نہ کرنے کا وطیرہ بنا لیا ، ناقص ترین سیوریج پائپ محکمے کی شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ، فنڈز کی عدم دستیابی کا بہانہ بنا کر سیوریج اسکیم روک دی گئی ، جبکہ سیاسی قائدین کو نوازنے کے لئے محکمہ پبلک ہیلتھ نے گلیوں ، نالیوں کی تعمیر کے نام پر ایک بار پھر ٹینڈر لگا دئیے ہیں ، ذرائع کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ گجرات کے افسران پہلے ہی محکمہ انٹی کرپشن گجرات میں بوگس سکیموں کی انکوائریاں بھگت رہے ہیں۔
