
لاہور (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے بہت سے ایسے فنکار ہیں جنہوں نے مختصر عرصہ میں ہی اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوگئے مگر زندگی نے ان سے وفانہ کی اور اپنے عروج کے دور میں ہی اپنے پرستاروں کو چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ دیویا بھارتی جو 19 سال کی عمر میں پانچ اپریل 1993 میں ممبئی کے ایک اپارٹمنٹس کے پانچویں فلور سے گر کر ہلاک ہوگئیں،جس کو خودکشی کا نام دیا گیا مگر یہ معمہ آج تک حل نہیں ہوسکا۔ اس کا فلمی کیرئیر شروع ہوئے ابھی تین سال ہی ہوئے تھے کہ اس کی موت کی المناک خبر نے ہلچل مچا دی۔
کروڑوں دلوں کی دھڑکن اداکارہ مدھو بالا بھی صرف 36 برس کی عمر میں 23 فروری 1969 کو انتقال کرگئیں، شاہکار فلم انارکلی میں شہزادہ سلیم دلیپ کمار کے ساتھ محبت کے عہدوپیمان کرتی ہوئی کنیزانارکلی حقیقی زندگی میں بھی انھی کو ہی شہزادہ مانتی تھیں۔ مدھو بالا کواس کی دلکش مسکراہٹ کی وجہ سے بالی وڈ کی مارلن منرو کہا جاتا تھا۔
