
مردان میں سکیورٹی فورسز نے امام بار گاہ پیکٹ کنج سے ایک کلومیٹر کی دوری پر جلو س کی گزرگاہ میں نصب دو بموں کو ناکارہ بنا دیا۔
یہ دونوں بم امام بارگاہ پیکٹ کنج سے ایک کلو میٹر کی دوری پر مختلف مقامات پر نصب تھے جن کو سکیورٹی فورسسز نے ناکارہ بنادیا ۔ جلو س کی گزرگاہ پر نصب یہ دونوں بم دس کلو اور ایک کلو وزنی تھے جو ناکارہ بنا دئے گئے۔
