گجرات (جی پی آئی)مسلم لیگ ن ناروے کے راہنما چوہدری نجیب اللہ گورالہ مختصر دورہ پر گزشتہ روز گجرات واپس پہنچ گئے ، انہوں نے اپنے دورہ کے دوران گزشتہ روز ضلع بھر کی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور حلقہ پی پی 110کا دورہ کیا انہوں نے اپنے پارٹی کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں اور اپنے قائد ین میاں برادران کے شانہ بشانہ چلنے کیلئے تیار ہو جائیں ، کیونکہ اب وقت آگیا ہے کہ اتحادی حکومت کے کارناموں کا فیصلہ ووٹ کی طاقت سے کیا جا سکے ، کیونکہ موجودہ حکومت نے پاکستان کی تعمیر و ترقی اور غربت اور مہنگائی جیسے امراض سے عوام کو نجات دلانے کی بجائے دلدل میں دھکیل دیا ہے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
