بھمبر : مسلم کانفرنس ریاست جموں و کشمیر کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے جس کی تحریک آزادی کشمیر اور پاکستان کیلئے گراں قدر خدمات ہیں مسلم کانفرنس کو تقسیم کر کے راہ ہموار کرنے کی کوشش کی گئی ا ن خیالات کااظہار مسلم کانفرنس کے مرکزی راہنما چوہدری اسماعیل خالد نے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس ایک نظریاتی جماعت ہے جسکی جڑیں عوام میں ہیں ریاست جموں و کشمیر کو برقرار رکھنے میں مسلم کانفرنس کا اہم رول ہے تحریک آزادی کشمیر اور پاکستان کے دشمنوں نے مسلم کانفرنس کو کمزور کرنے کیلئے اس کو تقسیم کیا پاکستان مسلم لیگ نون لوٹوں اور پھگوڑوں کی جماعت ہے جس نے موجودہ حکمرانوں کیساتھ ملکر ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے مہنگائی کرپشن ،لوڈ شیڈنگ اور لاء اینڈ آرڈر جیسے مسائل میں اضافہ کی ذمہ دار مسلم لیگ نون کے قائدین ہیں جنہوں نے اپنے مفادات کیلئے فرینڈلی اپوزیشن کا کردار داد کیا اقتدار حاصل کرنے کیلئے لوٹوں کو اکھٹا کر کے تحریک انصاف کا مقابلہ کرنے کی کوشش ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کل بھی ریاست کی نمائندہ جماعت تھی اور آج بھی ہے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
