
امریکہ کے صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ وہ مشرق وسطی میں دو آزاد ریاستوں کے قیام کے حق میں ہیں۔ واشنگٹن میں سیمینار سے خطاب میں امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ وہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ خطے کے امن کو کسی قسم کا خطرہ درپیش ہو اس لئے فلسطین اور اسرائیل کو چاہئے کہ وہ ایک دوسرے کے وجود کوتسلیم کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ریاستوں کے وجود پر واضح موقف ہے۔
