
مصر(جیوڈیسک)مصر میں نئے ملکی آئین پر ریفرنڈم کے پہلے مرحلے میں آج ووٹنگ ہو گی، پولنگ اسٹیشنوں کے باہر فوجی دستے تعینات کئے گئے ہیں۔
مصر کے متنازعہ آئینی مسودے کی منظوری کے لئے ملک بھر میں آج ریفرنڈم کا نعقاد کیا جا رہا ہے، ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ بائیس دسمبر کو ہو گی۔ ادھر نماز جمعہ کے بعد صدر محمد مرسی کے حامیوں اور مخالفوں میں جھڑپوں میں پندرہ افراد زخمی ہو گئے۔
اخوان المسملون اور النور گروپ کی بھاری اکثریت رکھنے والی قانون ساز اسمبلی کی طرف سے تجویز کردہ آئین کی مخالفت میں مظاہروں کا سلسلہ گزشتہ تین ہفتے سے جاری ہے جس کے دوران تین افراد ہلاک اور سینکٹروں زخمی ہو چکے ہیں۔
