
مصر (جیوڈیسک) مصر کے پبلک پراسیکیوٹر تلت ابراہیم نے ان کی تقرری کے بارے میں احتجاج کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ طلعت ابراہیم کو گزشتہ ماہ صدر محمد مرسی کی جانب مصرکے سابقہ پبلک پراسیکیوٹر مغید محمود کی برطرفی کے بعد پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا تھا لیکن ایک ماہ بعد ہی طلعت ابراہیم نے بھی استعفی دے دیا۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل انکے دفتر کے باہر ججز اور عدلیہ کے حکام نے مظاہرہ کر کے ان کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔
