
کوئٹہ(جیوڈیسک)سانحہ علمدار روڈ پر یکجہتی کونسل نے چار روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
حکومت کی جانب سے مطالبات تسلیم کیے جانے اور گورنر راج کے نفاز کے بعد یک جہتی کونسل کے رہنما عبدالقیوم چنگیزی نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔جلد ہی میتوں کی تدفین کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔
