
چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں گاڑی کو نقصان پہنچا جبکہ ڈرائیور معمولی زخمی ہوا۔ چیف جسٹس حادثہ میں محفوظ رہے۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیرجسٹس سردار اعظم خان اسلام آباد سے مظفرآباد جارہے تھے کہ راستے میں کوہالہ کے مقام پر تیزرفتاری کے باعث ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔
