
پاکستانی فلم سٹار بابرہ شریف نے کہا ہے کہ معیاری کام فنکار کو ہر دور میں زندہ رکھتا ہے۔ماضی کی نامور اداکارہ بابرہ شریف شادی کی ایک تقریب میں پرستاروں میں گھر گئیں۔ اس موقع پر ذرائع سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ فنکار کا معیاری کام اسے ہر دور میں زندہ رکھتا ہے۔ فلموں میں جن سینئرز اور تجربہ کار لوگوں کے ہمراہ کام کیا وہ آج بھی بہت یاد آتے ہیں۔
