Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

مقامِ فکر

November 21, 2011 0 1 min read
Tariq Butt
Tariq Butt
Tariq Butt

ویتنام کی جنگِ آزادی کا بڑا چرچا تھا۔امریکہ اور ویتنام کے درمیان جنگ اپنے پورے زوروں پر تھی اور ویتنام کے ہوچی منہ نے جس طرح ویتنامی عوام کی قیادت کا فریضہ سر انجام دیا وہ اب بھی حریت پسندوں کے لئے ایک مثال کی حیثیت رکھتا ہے ۔ ایک طرف امریکہ اپنی پوری قوت سے ویتنام پر فوجی ی یلغار کئے ہو ئے تھا تو دوسری جانب نہتے ویتنامی ہوچی منہ کی قیادت میں امریکہ کی استعما ر یت کے سامنے ڈٹے ہوئے تھے۔کئی سال تک جاری رہنے والی اس جنگ میں آخر کار امریکہ کو نامرادو ناکام ہو کر ویتنام سے اپنی فوجیں واپس بلانی پڑیں اور یوں ویتنام نے امریکہ کے استبدادی پنجوں سے آزادی حاصل کر کے آزاد برادری میں اپنا لوہا منوا یا۔ اس جنگ میں امریکہ کو بڑا جانی و مالی نقصان اٹھا نا پر۔ عوام میں اس جنگ کے خلاف ردِ عمل بھی بڑا شدید تھا اور امریکی عوام اصولی طور پر ویتنام کی جنگ کے سخت مخالف تھے کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ امریکہ کو اس بات کا کوئی حق حاصل نہیں کہ وہ دوسرے ملکوں پر چڑھائی کر کے انھیں یرغمال بنا لے۔اس جنگ کے خلاف امریکہ میں بڑے بڑے جلوس بھی نکلتے تھے جو ویتنام سے امریکی فو جوں کا انخلا چا ہتے تھے ۔ ایک طرف تو امریکہ کا جانی نقصان بہت زیادہ ہو رہا تھا اور پھر دوسرے عوام بھی اس خون ریزی کا خاتمہ چاہتے تھے جسے امریکہ نے برپا کر رکھا تھا۔ امریکی عوام دنیا میں امن اور بھائی چارے کی فضا دیکھنا چاہتے تھے جسے امریکی حکومت نے اس جنگ سے بری طرح متاثر کر رکھا تھا۔ جی ہاں میں اسی جنگ کی بات کر رہا ہوں جس میں شرکت سے انکار کی وجہ سے عظیم باکسر محمد علی کو اپنے عالمی اعزاز سے محر وم بھی ہونا پڑا تھا اور جیل کی ہوا بھی کھانی پڑی تھی۔ محمد علی کا موقف بھی امریکی عوام کے موقف کی ہی صدائے باز گشت تھا ۔ محمد علی کے انکار نے امریکہ کو اخلاقی سطح پر بہت زیادہ نقصان پہنچایا کیونکہ محمد علی اس وقت اپنی مقبولیت کی انتہائی بلندیوں پر تھے اور لوگ محمد علی کے اندازِ فکر سے کافی متا ثر تھے۔ وہ ایک ایسے ہیرو تھے جس کے مداح پوری دنیا میں پھیلے ہوئے تھے جنھون نے محمد علی کے خلاف امریکی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خوب لتے لئے تھے۔ محمد علی کے ویتنام کی جنگ میں شرکت سے انکار نے امریکہ کے اندر ویتنام کے حق میں رائے عامہ کو کافی حد تک متاثر کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا اور اگر میں یہ کہوں کہ یہ عوامی دبائو کا اثر تھا جس کی وجہ سے امریکہ کو  ویتنام سے اپنی فوجوں کے انخلاء کا فیصلہ کرنا پڑا تو بے جا نہ ہو گا۔ ویتنام کی جنگِ آزادی میں امریکہ کے مدِ مقابل تو بظاہر ویتنامی تھے لیکن ویتنام کو روس اور چین کی غیر مشروط حمائت بھی حاصل تھی جسکی  وجہ سے امریکیوں کو اپنے عزائم کی تکمیل میں سخت دشواریوں کا سا منا کرنا پڑ رہا تھا۔یہ دور حقیقت وہ دور ہے جس میں روس ا پنی قوت و حشمت اور عروج کی انتہائی بلندیوں پر تھا اور سار ی دنیا روس کی طاقت سے مرعوب بھی تھی اور خوف زدہ بھی تھی۔سوشلسٹ انقلاب نے اسے پوری دنیا میں ایک انتہائی بلند مقام عطا کر رکھا تھا۔ اسی دور میں روسی راہنما خروشیف نے اقوامِ متحدہ میں اپنی تقریر کے دوران اپنا جوتا میز پر رکھ کر کہا تھا کہ ہم ساری دنیا کو اسی جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں اور وا قعی دنیا ان کے جوتے کی نوک پر ہو تی تھی۔ہر کمالِ را زوالِ کے مصداق روس کو بھی ایک دن اس بلندی سے گرنا تھا اور اس مسند پر کسی دوسر ی قوم کو بیٹھنا تھا کیونکہ تاریخ کا یہی سبق ہے لیکن روسی اس سبق کو فرامو ش کئے ہو ئے تھے۔ اقتدار کی بے پناہ طاقت میں شائد آنکھوں پر کالی پٹی بندھ جاتی ہے اور انسان حقائق کو دیکھنے سے معذور ہو جاتا ہے۔ یونان،ایران، سلطنتِ روما، امتِ مسلمہ اور پھر برطانیہ کا عرو ج و زوال تاریخ کے صفحات میں محفوظ کر دیا گیا ہے تا کہ آنے والے اس سے عبرت حاصل کریں لیکن ستم ظریفی کی انتہا یہ ہے کہ تاریخ سے کوئی سبق نہیں سیکھتا بلکہ ہر قوم تاریخ بنانے کی کوشش میں خود د تاریخ کا حصہ بن جاتی ہے۔
امریکہ کو ویتنام کی اس جنگ میں بڑی رسوائی کے ساتھ وہاں سے نکلنا پڑا اور ذلت آمیز شکست کاداغ اپنی پیشانی پر سجا نا پڑا۔ امریکہ کو ویتنام میں ہزیمت سے دوچار کرنے کے بعد روس فتح کے نشے میں چور اپنی فتو حا ت کے سلسلے کو دراز سے دراز کر نا چاہتا تھا اور اپنے انہی عزائم کی تکمیل کی خاطر اس نے پہلے ١٩٧١ میں مشرقی پاکستان کی علیحدگی میں بھارت کی بھر پور مدد کی اور پاکستان کی شکست و ریخت میں بنیا دی کردار ادا کیا اور پھر بھارت سے گٹھ جوڑ کے نتیجے میںروس نے ١٩٧٩ میں افغا نستان پر چڑھائی کر دی ۔ اگر چہ روس کے عزائم ایشیا کی تسخیر تھے لیکن امریکہ نے اسے جال میں پھانس لیا بالکل ویسے ہی جیسے روس نے ویتنام میں امریکہ کو پھانس لیا تھا۔ روس ا فغان جنگ میں ایسا الجھایا کہ اس کی اپنی سالمیت خطرے میں پڑ گئی۔ یورپ ، امریکہ اور اسلامی دنیا کے نئے اتحاد نے روس کی تو سیع  پسندی کے سامنے ایسی دیوار کھڑی کر دی کہ اسے افغانستا ن سے بڑی ذلت و رسوائی کے سا تھ پسپا ہو نا پڑا۔اس کی مالی حالت اتنی خستہ ہو گئی کہ اس کی بہت سی ریاستوں نے روسی قبضے کے خلاف اعلانِ آزادی کر دیا اور یوں اقوامِ متحدہ میںجوتا دکھانے و الے روس کو امریکہ نے دل کھول کر جوتے مارے اور اس کی ریاست کو کئی ٹکروں میں تقسیم کر کے اس کی طاقت کا سارا نشہ ہوا کر دیا۔افغا نیوں کی ثابت قدمی، پاکستان کی بے پناہ قربانیوں اور امریکی حکمتِ عملی نے روس کی پسپائی میں بنیادی کردار ادا کیا ۔ روس کی شکست و ریخت اور پسپائی کا لازمی نتیجہ عالمی مسند پر کسی نئے فاتح کا بیٹھنا تھا اور اپنی جدید ٹیکنالوجی، بہتر نظامِ حکومت اور مضبوط معیشت کی بناء پر اس مسند کا واحد حقدار امریکہ تھا۔ اپنے اس دعوی کو ثابت کرنے کیلئے میرا اتنا ہی کہہ دینا کافی ہے کہ چونکہ امریکہ اس جنگ کا حقیقی فاتح تھا لہذا اس کی سپر میسی کا قائم ہونا فطری ردِ عمل تھا۔ایک فاتح کی حیثیت سے امریکہ اس وقت عالمی چودھراہٹ کی مسند پر برا جمان ہے اورکسی میں بھی اتنی ہمت نہیں اس کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات کر سکے ۔ ہم خود کو تسلیاں دینے کے لئے جتنے افسانے چاہیں تراش سکتے ہیں لیکن اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ روس کی شکست و ریخت کے بعد امریکہ ایک ایسی سپر پاور کے روپ میں سامنے آیا جسے تاریخ نے اس سے قبل کبھی نہیں دیکھا تھا۔ موجودہ دور مکمل طور پر امریکہ کا دور ہے اور اس کی حاکمیت کا سکہ ساری دنیا پر قائم ہے۔ مجھے اچھی طرح سے یاد ہے کہ اگست  ١٩٩٠ میں جب عراق نے کوئت پر ناجائز قبضہ کر لیا تو امریکہ نے عراق کو مجبور کیا کہ وہ کوئت پر اپنا ناجائز قبضہ ختم کرے اور کوئت سے اپنی فوجیں نکال کر کوئت کو اس کے شہریوں کے حوالے کر دے۔ عراقی صدر صدام حسین نے اپنی طاقت کے نشے میں امریکی دھمکی پر عمل کرنے سے انکار کر دیا تو پوری اسلامی دنیا میں اس کی جراتوں کے گیت گائے گئے اسے صلاح الدین ا یو بی سے تشبیہ دی گئی اور اسے عالمِ اسلام کا عظیم سپوت قرار دیا گیا۔صدام حسین اسلامی دنیا کا نیا ہیرو بن کر طلوع ہوا جس سے بے شمار توقعات وابستہ کر لیں گئیں لیکن ساری توقعات نقش بر آب ثابت ہوئیں ۔
مذ ہبی جماعتوں کی حالت تو دیدنی تھی انھیں نے تو وہ دھما چو کڑی مچائی کہ الامان۔ صدام حسین کی حمائت میں بڑے لمبے لمبے جلوس نکالے گئے اور جو کوئی بھی صدام حسین کے خلاف لب کشائی کی کوشش کرتا اسکی خوب درگت بنائی جاتی علمائے اکرام کی اکثریت صدام حسین کی للکار کو اسلام کی نشاةِ ثانیہ سے تشبیہ دے رہی تھی ایسے لگ رہا تھا کہ امریکہ کی حاکمیت کے دن پورے ہو گئے ہیں اور اسلام کا عروج واپس آنے کو انگڑائیاں لے رہا ہے۔ مذہبی شدت پسندوں کو یقین تھا کہ عراق اپنی قوتِ ایمانی سے امریکہ کو کچا چبا جائے گا اور اسلام کا پرچم ایک دفعہ پھر پوری دنیا پر سایہ فگن ہو گا ۔ صاحبِ عقل و شعور لوگ اس وقت بھی مذہبی طبقوں کی اس قسم کی سطحی سوچ کو خود کشی سے تعبیر کر رہے تھے لیکن مذہبی شدت پسندوں نے کب کسی کی سنی ہے جو وہ ان آواز و ں پر کان دھرتے اور نتیجہ وہی نکلا کہ امریکہ نے عراق پر حملہ کر د یا اور کوئت کو عراقی جارحیت سے آزاد کروا کے کو ئتیوں کو واپس لوٹا دیا ۔ چند ہفتوں میں یہ سار معاملہ نمٹ گیا۔عراقی فوج جسکی جراتوں اور بسالتوں کے گیت گاتے گاتے پاکستان کی علما ء برادری نثار ہو ہی تھی اس نے امر یکیوں کے آگے جتنے ذلت امیز انداز میں ہتھیار پھینکے وہ ایک علیحدہ داستان ہے اور اسلام کی پیشانی پر ایک ایسا سیاہ داغ جسے دھونا ممکن نہیں ہے۔ عراق کی پسپائی کے بعد سارے مینڈک اپنے اپنے نا لوں میں منہ چھپا کر بیٹھ گئے لیکن غلط نعروں اور توقعا ت سے جو نقصان عراق اور امتِ مسلمہ کا ہوناتھا وہ تو ہو گیا لیکن اس نقصان کا ذمہ دار کس کو ٹھہرایا جائے؟  میرا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ بھڑکیں اور نعرے مسائل کا حل نہیں ہوتے اور نہ ہی قومیں نعروںاور بھڑکوں کی مدد سے اپنی بقا کو یقینی بنا سکتی ہیں۔ قوموں کی حیات ان کے نظا مِ حکومت ، ان کے عدل و انصاف ،ان کی جرا توں، ان کے ایمان،جہدِ مسلسل، حکمت ، عقل و دانش اور ان کی جنگی تیاریوں میں مضمر ہوتی ہے اور یہ سارے کے سارے خصائص فی ا لحال امتِ مسلمہ میں ناپید ہیں تبھی تو امامتِ د نیا کی سرفرازی سے وہ کوسوں دو ر ہے اور اس مسند پر وہ قوم فائز ہئے جسے ہم اپنی زبان میں کافرحکومت کے نام سے تشبیہ دیتے ہیں۔ کیا یہ ممکن ہے کہ ایک کافر حکومت اسلامی دنیا پر غلبہ حاصل کر کے ساری امتِ مسلمہ کو اپنے زیرِ نگین کر لے ۔
ہمارا ایمان ہے کہ ایسا ممکن نہیں ہے کیونکہ اسلام کے غلبے کی بشارت تو خود ربِ ذولجلال نے اپنی آخری کتاب میں بڑے واشگاف الفاظ میں بیان کر دی ہے تو پھر مقامِ فکر ہے کہ ساری اسلامی دنیا پر امریکی عمل داری  اور تسلط کیوں ہے؟ اس کا سید ھا سادہ جواب تو یہی ہے کہ ہم اسلام کی  تعلیمات اور مستقل اقدار  کے فلسفے سے بہت دور نکل گئے ہیں اور صرف نام کے مسلمان رہ گئے ہیں وگرنہ اگر ہم سچے مسلمان ہو تے تو پھر کسی بھی ملک میں اتنی طا قت نہیں تھی کہ وہ ہمیں زیرِ پا ر کھ سکتا ۔ اقبال نے اس کیفیت کو اپنی شعرہ آفاق نظم جوابِ شکوہ میں جس خوبصورتی سے بیان کیا ہے جی نہیں چاہتا کہ اس سے آپ کو محروم کروں۔ سنئے اور سچائی تک پہنچنے کی کوشش کیجئے۔شور ہے ہو گئے دنیا سے مسلمان نابود۔۔ہم یہ کہتے ہیں کہ تھے بھی کہیں مسلم موجودوضع میں تم ہو نصاری تو تمدن میں ہنود۔۔یہ مسلماں ہیں جنھیں دیکھ کے شرمائیں یہود یوں تو سید بھی ہو مرزا بھی ا فغان بھی ہو۔۔ تم سبھی کچھ ہو بتائو کہ مسلمان بھی ہو۔ تحریر : طارق حسین بٹ

Share this:
Tags:
attack soldiers TARIQ BUTT vietnam war امریکہ ویتنام
india pakistan
Previous Post سپ کدے مِئتر نیں بن دے
Next Post منصورکے خلاف مقدمات درج کرائیں گے ،فرح ناز
farah naz asfahani

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close