بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملہ انتہائی بزدلانہ اور افسوس ناک ہے معصوم بچی پر حملہ کرنے والے مجاہد تو دور کی بات مسلمان اور انسان کہلانے کے قابل بھی نہ ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن تحصیل بھمبر کے صدر راجہ اظہر اقبال نے کیا انہوں نے کہاکہ ملالہ یوسفزئی پوری قوم کی بیٹی ہے جو ایک سوچ اور فکر کا نام ہے ملالہ یوسفزئی جیسی معصوم ،ذہین ،کم عمر طالبہ پر قاتلانہ حملہ انتہائی افسوس ناک اور بزدلانہ فعل ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہاکہ معصوم بچی پر حملہ کرنے والے مجاہد تو دور کی بات مسلمان اور انسان کہلانے لائق بھی نہ ہیں ایسے لوگوں کا مذہب سے کوئی تعلق نہ ہے معصول بچوں پر حملہ تنگ نظر اور اسلام دشمن ہی کر سکتا ہے ہم اس بزدلانہ فعل کی ہر فورم پر شدید مذمت کرتے ہیں۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
