
ملتان کے نواحی علاقے شجاع آباد میں ملتان روڈ پر بس اور ویگن میں خوفناک تصادم میں تین بچوں سمیت نو افراد جاں بحق جبکہ پچیس سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے افراد کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کے بعد اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے اور پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
