
لندن: (جیو ڈیسک) ملکہ برطانیہ کی ڈائمنڈ جوبلی منانے کیلئے لندن میں منفرد کیک تیار کرلیا گیا۔ برطانوی شہریوں کو ملکہ الزبتھ دوم سے بہت محبت ہے تبھی تو ان کی ڈائمنڈ جوبلی منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ایسے میں آیا انوکھا خیال گیرہارڈ جینے نامی کک کو، اور اس نے سوچا ملکہ کی شکل سے مشابہہ کیک بنانے کا۔ کیک کو حتمی شکل دینے سے قبل پریکٹس زور و شور سے جاری ہے۔ کک کے مطابق فائنل کیک کی تیاری میں سیکڑوں چھوٹے کیک استعمال کئے جائیں گے۔ جن کی تیاری میں ایک ہزار انڈے اور تین سو تیس پانڈ چینی استعمال ہوگی۔ کیک کو تین جون کو حتمی شکل دی جائے گی۔ موقع کو یادگار بنانے کیلئے بھی سوچ بچار جاری ہے۔ کیک زیادہ خوبصورت ہے یا زیادہ مزیدار اس کا فیصلہ تین جون کو ہوگا۔
