
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر شہروں میں موسم خشک رہے گا۔ تا ہم مالا کنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ ملک کے باقی حصوں میں رواں ہفتے کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔ آج ملک میں کم سے کم درجہ حرات اسکرودو میں منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
