
چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ آج سے انتخابی عمل شروع ہوگیا ہے۔ کوشش ہوگی کہ آئندہ الیکشن صاف اور شفاف ہونگے۔
انتخابی فہرستوں کے اجرا کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم کا کہنا تھا کہ ملک کے مستقبل کے لیے صاف اور شفاف انتخابات بہت ضروری ہیں۔ ماضی کی غلطیوں کو بھول جانا چاہیے۔
