کراچی (جی پی آئی)سعدی ٹاون ملیر میں مسلم لیگ (ق) سندھ کے نائب صدر فیاض علی لغاری کی جانب سے حلیم عادل شیخ کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی میں صوبائی مشیر نے کہا کہ مسلم لیگ ق ذاتیات سے بالا تر ہوکر عوام کی خدمت میں مصروف ہے ملیر کی عوام کو حکومت سے جو امیدیں وابستہ ہیں وہ ضرور پوری ہونگیں ۔ملیرمیں بسنے والے ہر طبقہ فکر کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں ملیر کی عوام نے جو عزت دی ہے اسے بھلا یا نہیں جاسکتا ۔ افطار پارٹی میں شریک سندھ کے لیگی رہنما نعیم عادل شیخ ، یوتھ ونگ کے صوبائی صدر خان بہادر شر ، لیڈیز ونگ کی رہنما محترمہ فریدہ لغاری ،مسز سلمان حسن ،ایوب مری اور دیگر ملیر سے تعلق رکھنے والے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ملیر کو نظر انداز کرنے کا وقت چلا گیا ملیر میں ترقیاتی کاموں میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ کرکے ذمہ داروں کو منظر عام پر لائیں گے۔ملیر میں امن وامان کے لیے ہنگامی انتظامات کی اشد ضرورت ہے اس کی ترقی اور خوشحالی کے لئے حکومت سندھ سے بات کی جائے گی ۔ اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے پارٹی کارکنوں کے مسائل بھی سنے اور سعدی ٹائون کے مختلف مقامات میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لیا ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
