
نائب صدر منصور الہادی یمن کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق منصور الہادی نے ساٹھ فیصد سے زائد ووٹ حاصل کئے۔ سابق نائب صدر اور موجودہ نگران صدر ہادی صدارت کے لئے واحد امیدوار تھے۔
وہ آئندہ دو سال تک عبوری حکومت کی قیادت کریں گے۔ عوامی دباو پر صدر صالح کی اقتدار سے علیحدگی کے بعد منصور الہادی قائم مقام صدر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
