
راولپنڈی کے علاقے چکری کے قریب موٹروے پر حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق چکری کے قریب ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوئی، موٹروے پولیس جائے حادثہ پر پہنچی تو ڈرائیور غائب تھا،تلاشی لینے پر گاڑی سے مختلف قسم کی 19 گنز ، 22 پستول اور 11ہزار گولیاں برآمد کر لی گئیں۔
