
بھارت : (جیو ڈیسک) بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے شہنشاہ غزل مہدی حسن نے مہدی حسن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ۔ اپنے تعزیتی بیان میں بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ مہدی حسن نے فن گائیکی سے صوفیانہ کلام کو فروغ دیا۔اردو شاعری پرمہدی حسن کی آواز کے سحر نے انہیں موسیقی کی دنیا میں خاص مقام دیا۔ من موہن سنگھ نے مہدی حسن کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا ہے۔
