
میانمار (جیوڈیسک) میانمار میں گرم ہوا سے اڑنے والے غباروں کا میلہ منعقد کیا گیا جسے ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا۔ میانمار کی مشرقی ریاست شان کے علاقے “تونگ یوئی” میں ہوئے اس میلے میں مختلف جانوروں کی شکلوں کے غبارے ہوا میں چھوڑے گئے۔ یہ غبارے مقامی طور پر بنائے گئے تھے۔
تونگ یوئی یونیورسٹی میں غبارے اڑانے کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔ غباروں کا میلہ بدھ مت کے ماننے والے اپنے روزوں کے مہینے کے اختتام پر مناتے ہیں۔ میلہ تین سے چار دن جاری رہتا ہے۔ میلہ دیکھنے کے لئے غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد بھی آتی ہے۔
