گجرات : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ضلع گجرا ت میںقبضہ مافیہ آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روز ڈی سی او نوازش علی کے حکم پرعبدلروف بابر (جی اے آر )نے موضع کڑیانوالہ کری شریف میںمحکمہ وائلڈ لائف کی 530 ایکٹر آراضی میں سے 232 ایکٹر زمین فوری طور پر وارگزار کر ا لی۔جو کہ لوگوں نے متعلقہ محکمہ کے افسران کے ساتھ ملی بھگت کر کے ناجائز فائدہ اٹھا رہے تھے۔ اور یہ آراضی گزشتہ بیس سال سے غیر قانونی طور پر لوگ کاشت کر رہے تھے۔ ڈی سی او گجرات نواز ش علی نے ایک شکایت ملنے پر فوری طور پر جی اے آر کو ہدایت کی کہ وہ فورا اس زمین کو وارگزار کرانے کے لیے آپریشن کریں۔ جس پر جی اے آر نے اپنے سٹاف کے ساتھ مل کر 232 ایکٹر زمین پر ناجائز قبضہ چھڑا لیا۔ ڈی سی او گجرات نوازش علی نے اس سلسلہ میں محکمہ ریونیو کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ لوگوں کے ساتھ ساتھ محکمہ ہذا کے افسران جو کہ اس کاروبار میں ملوث ہیں۔ انکے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائیں۔جی اے آر عبدالروف بابر نے مقامی صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ۔کہ ضلع بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن شروع ہے۔ اور اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق کسی سے کوئی نرمی نہیں کی جائے گی۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
